کراچی : رشید گوڈیل کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے، وینٹی لیٹر کو کم کر دیا گیا ہے رشید گوڈیل خود سانس لے رہے ہیں۔ ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 10:57

کراچی : رشید گوڈیل کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے، وینٹی لیٹر کو کم کر دیا ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 اگست 2015 ء) : لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان انجم رضوی نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ رشید گوڈیل کی حالت اب بہتر ہو رہی ہے. ان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کو کُل 5 گولیاں لگیں . گولیوں نے رشید گوڈیل کے پھیپھڑوں کو متاثر کیا. آپریشن کے بعد رشید گوڈیل کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا تاہم آج صبح 6 بجے سے وینٹی لیٹر کو 60 فی صد کم کر دیا گیا ہے کیونکہ رشید گوڈیل خود سانس لے رہے ہیں.

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کی دل کی حرکت اور بلڈ پریشر ایک دم نارمل ہیں اور دماغی طور پر بھی صحت مند ہیں. تاہم ڈاکٹرز کا پینل مسلسل رشید گوڈیل کا معائنہ کرنے میں مصروف ہے. جب تک رشید گوڈیل وینٹی لیٹر پر ہیں خطرے میں ہیں . تاہم انہیں خطرے سے باہر لانے کے لیے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں

یاد رہے کہ گذشتہ روز نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور جان کی بازی ہار گیا جبکہ رشید گوڈیل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج تاحال جاری ہے.

متعلقہ عنوان :