انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے کلب بروگز کو شکست دیدی

بدھ 19 اگست 2015 11:02

انگلش پریمیئر لیگ ، مانچسٹر یونائیٹڈ نے کلب بروگز کو شکست دیدی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اگست۔2015ء) انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے فٹبال میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے کلب بروگز کو ایک کے مقابلے میں تین گولز سے ہرا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور کلب بروگز کی ٹیمیں میدان میں اتریں ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی حریف ٹیم پر چھائے رہے اور میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا اور ممفس ڈیپے اور فیلینی کے شاندار گولز کی مدد سے حریف ٹیم کیخلاف ایک کے مقابلے میں تین گولز سے کامیابی حاصل کی ۔ ممفس ڈیپے دو گول سکور کر کے نمایاں رہے جبکہ حریف ٹیم کی جانب سے واحد گول مائیکل کاریک نے کیا ۔