منڈی بہاو الدین : پنجاب رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی شرکت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 11:10

منڈی بہاو الدین : پنجاب رینجرز کی پاسنگ آوٹ پریڈ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری ..

منڈی بہاؤالدین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 اگست 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان رینجرزکی سالانہ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی. تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ رینجرزی اکیڈمی میں ہونے والی 30ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ تقریب ھٰذا میں 499سپاہی پاس آؤٹ ہورہے ہیں۔چوہدری نثار علی خان نے اس موقع پر پاسنگ آئوٹ پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ہم فساد پھیلانے والوں سے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے ہمارا دشمن بے اصول اور ڈر پوک ہے۔ ڈر پوک دشمن ورکنگ باونڈری پر حدود کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اٹک واقعہ میں پیش رفت ہو رہی ہے، اٹک حادثے کے بعد قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شجاع خانزادہ بہادر انسان تھے ہمیشہ کم سکیورٹی رکھی تاہم انٹیلی جنس ذرائع نے شجاع خانزادہ کو گاؤں جانے سے روکا تھا ان کا کہنا تھا کہ اٹک حادثے کے ذمہ داران تک پہنچ چکے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیمیں حملہ آوروں کے قریب پہنچ چکی ہیں۔مجرم نشانے پر ہیں محض تحقیقات ختم ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہ ہمیں ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہے دہشت گردی کے خلاف جاری یہ جنگ عزم اور حوصلے ہی سے لڑی جا سکتی ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر ہوئے حملے کا دکھ بھی پوری قوم نے محسوس کیا۔ دہشت گرد پاکستان کے ہر گلی کوچے میں موجود تھے لیکن اب بھاگ گئے ہیں۔