میجر ریٹائرڈ نعیم گیلانی کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتاہوں، عمران عباس

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 19 اگست 2015 11:41

میجر ریٹائرڈ نعیم گیلانی کو پی سی بی گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہونے ..

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پی سی بی کے گورننگ بورڈ کا ممبر منتخب ہونے پر اور راولپنڈی ریجن کرکٹ کا دوبارہ بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر میجر ریٹائرڈ نعیم اختر گیلانی کو دل کی اتھاہ گہرایوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوں اور امیدظاہر کرتا ہوں کہ نعیم اختر گیلانی راولپنڈی ریجن میں کرکٹ کے فروغ اور گراس روٹ لیول سے فعال کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ان خیالات کا اظہار ممبر ایگزیکٹو باڈی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک و چیئر مین ڈسپلن کمیٹی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ عمران عباس بخاری نے اپنے ایک تحریری بیان کیا انہوں نے مزید کہا کہ نعیم اختر گیلانی اور صدر اسلام آباد ریجن شکیل شیخ کی انتھک محنت اور کوششوں سے پاکستان کرکٹ ٹیم دنیاکی صف اول کرکٹ ٹیموں میں آگئی ہے اور بہت جلد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بھی بحال ہوگی کیونکہ شکیل شیخ ، صبیح اظہر کوچ راولپنڈی ریجن بہت ہی ایماندار اور مخلص لوگ ہیں جو کہ کھلاڑیوں کو ان کا مقام دلانے کیلئے شب و روز مصروف عمل رہتے ہیں ضلع اٹک کے تمام کرکٹ کلب اور کھلاڑی نعیم اختر گیلانی ، شکیل شیخ اور صبیح اظہر کیلئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو صحت اور تندرسی وسلامتی عطا کرے۔