یوتھ چیلنج کپ، یوتھ ریڈ نے تیسرے میچ میں یوتھ گرین کو 49رنز سے شکست دیدی
عمر جمشید بدھ 19 اگست 2015 11:42
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) یوتھ ریڈ نے 3میچوں کی سیریز پر مشتمل یوتھ چیلنج کپ کا تیسرامیچ پی سی بی کرکٹ سٹیڈیم اٹک میں ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد یوتھ گرین کو 49رنز سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کرلی ، یوتھ ریڈ کی جیت میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے علی نے 14چوکوں اور 1چھکے کی مدد سے 87رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ان کے علاوہ شہر آفاق سپر سٹاراسپن باوٴلر بانی یوتھ الیون طاہر محمو د مودی نے پانچ اوورز میں 20رنز دے 2اوور میڈن کروا کر 5وکٹیں حاصل کیں ، تفصیلات کے مطابق یوتھ ریڈ کے کپتان محمد اویس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 25اوورز میں 240رنز بنا کر جس میں علی نے 87رنز ، حافظ محمد افضال آف حضرو 41رنز، عامر نے 30رنز، صدام حسین 13، وقاص خان 7اور انفال خالد نے 10بالوں پر 1رن بنایا، یوتھ گرین کی جانب سے عمران خان نے 2وکٹیں، ایاز خان آفریدی ، طاہر گل اور سر نصیر احمد نے 1,1وکٹ حاصل کی ، 241رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں یوتھ گرین 192رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جس میں ارسلا خان نے 72رنز ، ایاز خان آفریدی 27، بلال احمد آف حضرو 15، عمران خان22، سر نصیر احمد7اور عزیزاحمد نے 6جبکہ یوتھ گرین کے کپتان نعمان اعجاز نے 7بالیں کھیل کر 0رن بنایا ان کو یوتھ ریڈ کے کپتان محمد اویس نے اپنے پہلے ہی اوور میں کلین بولڈ کرکے پولین روانہ کیا ، یوتھ ریڈ کی جانب سے طاہر محمود نے 5وکٹیں ، کپتان محمد اویس نے 2وکٹیں، احتشام علی آف حاجی شاہ نے 2وکٹیں اورشیر خان شنواری نے1وکٹ حاصل کی اور اس طرح یوتھ الیون نے یہ میچ جیت لیا، میچ کے اختتام پر سانحہ شادی خان کے شہدا کی یاد میں 1منٹ کی خاموشی اورمغفرت کیلئے گراوٴنڈ میں خصوصی دعا بھی کی گئی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.