سید نور نے پنجاب پولیس کا مثبت تاثر دکھانے کیلئے نئی فلم’بھائی وانٹڈ‘ پر کام شروع کر دیا

بدھ 19 اگست 2015 11:59

سید نور نے پنجاب پولیس کا مثبت تاثر دکھانے کیلئے نئی فلم’بھائی وانٹڈ‘ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) نامور فلم پروڈیوسر اور ہدایت کار سید نور نے پنجاب پولیس کا مثبت تاثر دکھانے کیلئے نئی فلم’بھائی وانٹڈ‘ پر کام شروع کر دیا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ شان فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ حقیقی پولیس افسران بھی فلم میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

’بھائی وانٹڈ‘ کو حد ممکن حقیقی بنانے کیلئے انہوں نے لاہور پولیس کے اعلی حکام سے لاجسٹک معاونت حاصل کی ۔

اب تک پاکستانی فلموں میں پولیس کا صرف منفی رخ ہی پیش کیا گیا لیکن بھائی وانٹڈ کے ذریعے کوشش کی جائے گی کہ اس تاثر کو زائل کیا جائے۔’فلم کی کہانی کار چوروں اور ڈکیتوں کے مختلف گروہوں کے قلع قمع کرنے والے پولیس افسران کے ارد گرد گھومتی ہے‘۔ سید نور نے بتایا کہ فلم میں چوروں اور ڈکیتوں کو گرفتار کرنے کے جدید طریقے دکھائے جائیں گے۔