پاکستانی کھلاڑی شاہ جہان خان نے این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

بدھ 19 اگست 2015 12:03

پاکستانی کھلاڑی شاہ جہان خان نے این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ جیت ..

ٹورنٹو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اگست۔2015ء) پاکستانی سکواش کھلاڑی شاہ جہان خان نے این ایس اے ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہ جہان خان نے ٹورنٹو میں کھیلے جانے والے این ایس اے اوپن سکواش ٹورنامنٹ میں آئر لینڈ کے کھلاڑی آرتھر گاسن کو 2 کے مقابلے میں 3 سے سیٹس سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا ۔

(جاری ہے)

شاہ جہان کی فتح کا سکور 11-6، 10-12، 2-11، 11-4 اور 7-11 رہا ، یاد رہے کہ شاہ جہان خان سکواش کے مایہ ناز کھلاڑی زرک جہان خان کے بیٹے ہیں ۔