انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ کل شروع ہوگا

بدھ 19 اگست 2015 12:05

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)انگلینڈ اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ جمعرات سے اوول، لندن میں شروع ہوگا ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک کیننگٹن اوول، لندن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل میزبان ٹیم انگلینڈ کو ایشز سیریز میں کینگروز کے خلاف 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے انگلینڈ نے آسٹریلیا سے پہلا ٹیسٹ 169 رنز سے جیتا، دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلوی ٹیم نے کم بیک کیا اور 405 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی تاہم اگلے دونوں ٹیسٹ میچوں میں انگلش ٹیم نے کینگروزکو نہ صرف چاروں شانے چت کر دیا ، ایشز سیریز بھی 3-1 سے اپنے نام کرلی، انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ 8 وکٹوں جبکہ چوتھا ٹیسٹ اننگز اور 78 رنز سے جیت کر ایشز اپنے قبضے میں کر لی۔