بھارت کا عجیب وغریب گاؤں، جہاں لڑکی کا شادی سے پہلے ماں بننا ضروری ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 19 اگست 2015 12:06

بھارت کا عجیب وغریب گاؤں، جہاں لڑکی کا شادی سے پہلے ماں بننا ضروری ہے

بھارت(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ا گست2015ء) بھارت رقبے کےلحاظ سے دنیا کا ساتواں اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ اتنے بڑے رقبے اور آبادی میں طرح طرح کے عجیب و غریب لوگ اور مقامات دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایک ایسے ہی عجیب مقام اور لوگوں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔ بھارت میں مغربی بنگال کے ضلع جلپیگری کے مقام ٹوٹوپڈا میں شادی کے لیے ایک عجیب و غریب رسم ہے۔

اس رسم کے مطابق لڑکی کو شادی سے پہلے ماں بننا ضروری ہے۔یہاں پر بغیر ماں بنے لڑکیوں کی شادی نہیں ہو سکتی۔

(جاری ہے)

رواج کے مطابق اس علاقے کا لڑکا اپنی پسند کی لڑکی کو بھگا کر لے جاتا ہے۔ دونوں لڑکا لڑکی ایک سال تک ایک ساتھ رہتے ہیں۔ اگر اس دوران پتہ چلے کہ لڑکی ماں بننے والی ہے تو اسے شادی کے قابل سمجھا جاتا ہے۔اس کے بعد دونوں کی شادی کر دی جاتی ہے۔ اس علاقے میں جتنا عجیب رواج شادی کا ہے، اتنا عجیب ہی طلاق کا ہے۔ یہاں پر طلاق دینا کوئی بچوں کا کھیل نہیں کہ ایک دم بیوی سے جان چھڑا لی۔یہاں طلاق کے لیے سو بار سوچنا پڑتا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ طلاق کے لیے ایک خصوصی پوجا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس پوجا پر اتنا زیادہ خرچہ ہوتا ہے کہ غریب آدمی طلاق کی حسرت لیے ہی دنیا سے چلا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :