گوجرانوالہ: لوگوں نے بھارت سے پانی میں بہہ کر آنیوالا نایاب جانور پنگولین پکڑ لیا

بدھ 19 اگست 2015 12:18

گوجرانوالہ: لوگوں نے بھارت سے پانی میں بہہ کر آنیوالا نایاب جانور پنگولین ..

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ا گست2015ء) گوجرانوالہ میں بھا رت سے پانی میں بہہ کر آنے والے نایاب جانور پنگولین کو لوگوں نے کئی گھنٹے کی جد و جہد کے بعد پکڑ کر وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے نواحی گاوں کوٹلی آدو کے قریب نہر اپر چنا ب سے شہر یو ں نے انڈیا میں پا ئے جا نیوالے نایاب جانور پنگولین کو تین گھنٹے کی مشقت کے بعد پکڑ لیا۔ اس دوران شہری اس انو کھے جا نو ر کے کر تب دیکھتے رہے جسے بعدازاں وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔ وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ پنگولین انڈیا میں پایا جاتا ہے جو مشین سے تیز زمین میں سرنگ نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف نے پنگولین کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :