سمیتاٹھاکرے نے بال ٹھاکرے پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

بدھ 19 اگست 2015 12:34

سمیتاٹھاکرے نے بال ٹھاکرے پر فلم بنانے کا اعلان کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارت کے ہندو انتہاپسند رہنما بال ٹھاکرے کی بہو سمیتا ٹھاکرے نے اپنے سسر کی سوانح عمری پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیاسی آنجہانی رہنما بال ٹھاکرے کی بہو سمیتا ٹھاکرے نے ان کی سوانح عمری پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا نام ”صاحب“ ہوگا۔ سمیتا ٹھاکرے اس فلم کی پروڈکشن دیں گی۔ واضح رہے کہ 2012 کے بعد متعدد بار بالی ٹھاکرے پر فلم بنانے کی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی بہو سمیتا ٹھاکرے نے میڈیا پر کھلے عام ان کی سوانح حیات پر مبنی فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم 2017 میں 23 جنوری کو بال ٹھاکرے کی سالگرہ پر ریلیزکی جائے گی۔