سال2015ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران اینگرو کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 202فیصد کا نمایاں اضافہ
بدھ 19 اگست 2015 12:34
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) رواں سال2015ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران اینگرو کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں202فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
(جاری ہے)
اینگرو کارپوریشن کے جاری مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کارپوریشن نے سال2015ء میں جنوری تا جون کے دوران9 ارب60 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال 2014ء کی پہلی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کا خالص منافع3 ارب20 کروڑ روپے رہا تھا۔
عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کار طاہر عباس نے کہا ہے کہ اینگرو کارپوریشن کے منافع میں اضافہ کا بنیادی سبب اینگرو فرٹیلائزر کے منافع میں ہونے والا اضافہ ہے جو کارپوریشن کے مجموعی نفع کا 72 فیصد ہے جبکہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران اینگرو فرٹیلائزرکے منافع میں11فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران کمپنی نے7 ارب11 کروڑ60 لاکھ روپے کا منافع کمایا ہے جو اینگرو کارپوریشن کے منافع کا حصہ ہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.