انڈسٹری92فیصد ٹریکٹر مقامی طور پر تیار کررہی ہے، ملک کے دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں،پاما

بدھ 19 اگست 2015 12:34

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) ملک کی ٹریکٹر انڈسٹری92فیصد ٹریکٹر مقامی طور پر تیار کررہی ہے جس کے باعث ملک کے دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹوموٹیو ایسوسی ایشن(پاما) کی رپورٹ کے مطابق ٹریکٹر سازی کی ملکی صنعت کی پیداواری استعداد60 ہزار یونٹس سالانہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیار کئے جانے والے ٹریکٹر دنیا بھرمیں سب سے سستے ہیں جبکہ ان کی خصوصیات اور استعدادکار کسی بھی ملک کے تیار کردہ جدید ترین ٹریکٹروں کے مساوی ہے۔ پاما نے تجویز پیش کی ہے کہ ٹریکٹروں کی برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔