کوچی شہر کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا

بدھ 19 اگست 2015 12:38

کوچی شہر کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا ..

نئی دہلی ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ میں کوچی شہر کا بین الاقوامی ایئرپورٹ شمسی توانائی سے چلنے والا دنیا کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ۔برطانوی ریڈیو کے مطابق کیرالہ کے وزیر اعلیٰ اومن چینڈی نے 12 میگاواٹ کی صلاحیت والے سولر پاور پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس پروجیکٹ کے لیے کارگو کمپلکس کے پاس 45 ایکڑ کے رقبے پر 46140 سولر پینلز لگائے گئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق اس سے 50 سے 60 ہزار یونٹ بجلی روزانہ حاصل ہوگی۔

کوچّی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر اے سی کے نیر نے بتایا کہ ہوائی اڈے کو تقریباً 50 ہزار یونٹ بجلی کی ضرورت ہوتی ہے اور شمسی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے ، اس طرح یہ دنیا کا پہلا ایئرپورٹ بن گیا ہے جو مکمل طور پر شمسی توانائی پر کام کرے گا۔