کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف کیا جارہا ہے‘ چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ارکان اپنے استعفے واپس لے لیں،وزیراعظم نواز شریف کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 19 اگست 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ افراد اور دہشت گردوں کے خلاف کیا جارہا ہے‘ چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم ارکان اپنے استعفے واپس لے لیں۔ بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ایم کیو ایم سے ہونے والے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم کو ا یم کیو ایم کے مطالبات سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی کے قیام اور ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی آپریشن جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔ چاہتے ہیں ایم کیو ایم کے ارکان اپنے استعفے واپس لے لیں۔