کراچی : رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ، ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول نے سنسی خیز انکشاف کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 13:32

کراچی : رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ، ایم کیو ایم کے سابق رہنما نبیل گبول ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) : گذشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس میں وہ شدید زخمی ہونے کے باعث تاحال تشویشناک حالت میں زیر علاج ہیں. رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملے سے متعلق بات کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا کہ جن لوگوں سے مجھے خطرات تھے ان سے ایم کیو ایم کے دیگر رہنماؤں کو بھی خطرات ہیں جن میں رشید گوڈیل اور فاروق ستار بھی شامل ہیں.

(جاری ہے)

نبیل گبول کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل کے پارٹی اختلافات بھی چل رہے تھے جس کے باعث انہیں 10 روز قبل پارلیمانی لیڈر شپ سے ہٹا بھی دیا گیا تھا. انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی میں آستین کے سانپ موجود ہوتے ہیں. یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ حملہ کس نے کیا اور اس حملے سے فائدہ کس کو ہو گا تاہم اس پہلو کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ یہ کوئی اندرونی کارروائی بھی ہو سکتی ہے.