اسہان پری ینجن دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سری لنکا اے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

بدھ 19 اگست 2015 13:59

اسہان پری ینجن دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سری لنکا اے کرکٹ ٹیم کے کپتان مقرر

کولمبو ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سری لنکا کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ایک سکواڈز کا اعلان کر دیا، اسہان پری ینجن ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دھانن جایا ڈی سلوا جنہوں نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں ڈیبیو کیا تھا کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول غیرسرکاری ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کیلئے اے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سری لنکن اے ٹیم دورے کے دوران چار غیر سرکاری ون ڈے اور دو غیرسرکاری ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔ 22 سالہ نوجوان فاسٹ باؤلر کاسن راجیتھا دونوں چار روزہ اور ون ڈے سکواڈز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے، راجیتھا نے سات فرسٹ کلاس میچز میں چھ وکٹیں لے رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہیروگاماگے، نیروشن ڈکویلا اور کیتھوروون وتنگھے جو کہ پہلے سری لنکا قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں اب اے ٹیم کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :