ڈان لارینس کا انگلش کاؤنٹی ایسکس کے ساتھ نیا معاہدہ طے پاگیا

بدھ 19 اگست 2015 13:59

ڈان لارینس کا انگلش کاؤنٹی ایسکس کے ساتھ نیا معاہدہ طے پاگیا

لندن ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) انگلش کاؤنٹی کلب ایسکس کے بلے باز ڈان لارینس نے کلب کے ساتھ نئے معاہدے پر دستخط کر دیئے جس کے تحت اب وہ 2017ء سیزن کے آخر تک کلب کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

18 سالہ لارینس نے رواں سال کے شروع میں شاندار سنچری بنا کر دنیا کے تیسرے کم عمر بلے باز ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ لارینس نے اپنے بیان میں کہا کہ کلب کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے پر خوش ہوں، اس سیزن سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے جو مستقبل میں میرے لئے مددگار ثابت ہو گا۔