قومی کرکٹ ٹیم کا مستقبل روشن،ٹیم میں موجود بہترین باؤلر اور بیٹسمین ہمارا سرمایہ ہیں، مصبا ح الحق

بدھ 19 اگست 2015 14:12

قومی کرکٹ ٹیم کا مستقبل روشن،ٹیم میں موجود بہترین باؤلر اور بیٹسمین ..

کندیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصبا ح الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا مستقبل روشن ہے ہم میں دنیا کی کسی بھی بڑی ٹیم کو شکست دینے کی طاقت موجود ہے ۔ٹیم میں موجود بہترین باؤلر اور بیٹسمین ہمارا سرمایہ ہیں ۔اس وقت ٹیم میں کوئی سیاست ملوث نہیں ٹیم منیجر سلیکٹر اور کپتان سب فرض شناس ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار نے اپنے پیر و مرشد بابا جی کے مزار پر حاضری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کی شکست ناقابل فراموش ہے لیکن اس سے پوری ٹیم کو سبق سیکھنا ہو گا اور پوری محنت سے آئندہ کے لئے بھر پور تیاری کرنا ہوگی ۔اس سلسلہ میں نوجوان کھلاڑی سینئر سے مل کر تجربہ حاصل کریں ۔اس موقع پر انھوں نے مذید بتایا کہ میری کوششوں سے دربار اور اس سے ملحقہ محلوں کو سوئی گیس فراہم کی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

میں حکومت کا مشکور ہوں کہ انھوں نے میری اپیل پر دربار اور پپلاں شہر کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا ۔یہ دربار با با جی کا فیضان ہے جن کی وجہ سے پورا علاقہ مستفید ہو رہا ہے ۔آئندہ بھی دربار پر حاضری دیتا رہوں گا ۔اور میری کوشش ہوگی کہ ضلع میانوالی کے ہونہار کرکٹر کے لئے کیمپ لگایا جائے گا اور ان کو موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ قومی ٹیم میں شامل ہو کر ملک کو کامیابی راہ پر گامزن کرسکیں ۔اس موقع پر انھوں نے آئے ہوئے مقامی کھلاڑیوں کو آٹو گراف اور مفید مشورے دیئے ۔

متعلقہ عنوان :