ثانیہ مرزا کے بعد اب سکواش سٹار نے بھی کرکٹر کو جیون ساتھی بنالیا

بدھ 19 اگست 2015 14:13

ثانیہ مرزا کے بعد اب سکواش سٹار نے بھی کرکٹر کو جیون ساتھی بنالیا

نیو دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے بعد اب سکواش سٹار نے بھی کرکٹر کو جیون ساتھی بنالیاہے۔ سکواش چیمپئن دیپکا کرکٹر دنیش کارتک کے ساتھ شادی کی بندھن میں بندھ گئی ہیں۔خاندان کے قریبی ذرائع کے مطابق دیپکانے اپنی بیچلرز پارٹی میں صرف 15قریبی دوستوں کو مدعو کیا جن میں انکی آسٹریلوی کوچ سارہ فٹز بھی شامل تھیں۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پارٹی میں صرف خواتین دوستوں نے ہی شرکت کی تاہم دیپکانے پارٹی ڈریس کوڈ کے مطابق گلابی رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ دیپکا مسلسل تین دن تک سنگیت کی تیاری میں مشغو ل رہیں۔ دیپکا نے سنگیت کی محفل میں کْل پانچ گانوں پر رقص کیا جن میں سے صرف ایک گانے میں دنیش نے انکا ساتھ دیا۔واضح رہے انکی شادی ابھی صرف عیسائی مذہب کے مطابق انجام پائی ہے تاہم 20اگست کو ہندو مذہب کے تحت انجام پائے جانے کا امکان ہے۔ذارائع کے مطابق دیپکا حال ہی میں امریکہ کے دورے سے واپس لوٹی ہیں۔علاوہ ازیں شادی کے روز دیپکا نے امریکی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ لباس اور زیورات زیب تن کر رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :