شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری

بدھ 19 اگست 2015 14:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکیورٹی فورسز کی مسلسل چوتھے روز فضائی کارروائی میں 28دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔بدھ کو سرکاری ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے اپنے پلان کے مطابق جاری ہے۔

(جاری ہے)

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکیورٹی فورسز کے جیٹ طیاروں نے مسلسل چوتھے روز بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں 28دہشت گرد مارے گئے جبکہ 5ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے، دہشت گردوں کے گولے بارود کے ذخائر بھی تباہ کر دیئے گئے۔ واضح رہے کہ سانحہ اٹک کے بعد نیشنل ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل چار روز سے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں چار دنوں میں 100 سے زائد دہشت گرد انجام کو پہنچ چکے ہیں۔