قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہوگی

بدھ 19 اگست 2015 15:04

قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ پرسوں اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن چمپئن شپ جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد کے روڈھم ہال میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان ڈس ایبلڈ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن چیئرمین شیخ عبدالوحید نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، چمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، آزادجموں و کشمیر، فاٹا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان کے تقربیاً 150کھلاڑی شرکت کر یں گے یہ چمپئن شپ 23 اگست تک جاری رہے گئی۔