بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے بنائی گئی پارکنگ میں نامناسب انتظامات
بدھ 19 اگست 2015 15:07
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لئے بنائی گئی پارکنگ میں نامناسب انتظامات اور انتظار گاہ میں گنجائش انتہائی کم ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ۔ مسافر لانج کے فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انتظامیہ کی جانب سے مسافروں کے لئے انتہائی ناقص انتظامات کئے گئے ہیں ۔
ہوائی اڈے کے لئے بنائی گئی پارکنگ میں کاروں اور موٹر سائیکلوں کو پارک کرنے کے حوالے سے گنجائش انتہائی کم ہے جن کی وجہ سے ہر روز مسافروں اور انتظامیہ کے درمیان لڑائی جھگڑے رہے ہیں جبکہ کار پارکنگ کا فاصلہ بھی ایئرپورٹ لانچ سے کافی دور ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے علاوہ ایئرپورٹ میں مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کے لئے بنائی انتظار گاہ پر بھی گنجائش بہت کم ہے جس کی وجہ سے مسافر اور ان کو لینے والے رشتہ دار فرش پر بیٹھنے پر مجبور ہوتے ہیں جبکہ ایئرپورٹ پربجلی کے کم وولٹیج کے باعث کولنگ سسٹم بھی خراب ہے جس کی وجہ سے گرمی میں اضافہ ہوتا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.