بھارتی کا جنگی جنون،کنٹرول لائن پرمزید10 ہزارسے زائد فوجی تعینات کر دیئے

بدھ 19 اگست 2015 15:08

بھارتی کا جنگی جنون،کنٹرول لائن پرمزید10 ہزارسے زائد فوجی تعینات کر ..

اسلام آباد،سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارت کا جنگی جنون بڑھ گیا ، بھارت نیکنٹرول لائن پر سرحد کے قریب جدید ہتھیاروں سے لیس 10 ہزار سے زائد فوجی تعینات کر دیئے،مقامی لوگوں کو علاقہ خالی کرانے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں،مقبوضہ کشمیر کے میڈیا سیل کے مطابق بھارتی فورسز نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی فورسز کی جانب سے گزشتہ روز سے جاری گولہ باری سے 11 افراد جاں بحق اور40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں اور مقامی شہری آبادی کو شدید نقصان پہنچاہے ،اس کشیدہ صور ت حال کے پیش نظر بھارتی حکومت نے فوج کی چھٹیاں منسوخ کر دیں ہیں اور10 ہزار سے زائد نئے فوجی کنٹرول لائن کے قریب سرحدی علاقے میں تعینات کر دیئے گئے ہیں اور فوج کو ہر وقت چوکنا رکھنے کے احکامات جار ی کئے ہیں،فوج کو جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کردیا گیا ہے جبکہ مزید توپ خانے بھی سرحد کے قریب پہنچا دیئے گئے ہیں،رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے مقامی آبادی کو احکامات جاری کر دیئے ہیں کہ وہ جلد از جلد علاقے کو خالی کرالیں جس کے بعد مقامی افراد نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :