سندھ ،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کیلئے شیڈول جاری نہیں کیا،الیکشن کمیشن

بدھ 19 اگست 2015 15:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ ،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا گیا،انتخابی شیڈول سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،انتخابی شیڈول کی تیاری کا کام جاری ہے،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ ،پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے لئے تاحال انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا ہے اس سے متعلق شائع ہونے والی خبریں بے بنیاد ہیں،انتخابی شیڈول پر ابھی بہت سارا کام ہونا باقی ہے،انتخابی شیڈول کا اجراء کیلئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا، الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں پیش کیا گیا مجوزہ شیڈول کو غلط رنگ دیا گیا ہے ۔