سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کردی

بدھ 19 اگست 2015 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کردی، چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ عرب شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت غیر قانونی ہے، بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سپریم کورٹ میں تلور کے شکار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کرنے کی درخواست منظور کرلی، سپریم کورٹ نے تلور کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے دیا، اس حوالے سے تلور کے شکار پر پابندی ختم کرنے کی سندھ اور بلوچستان کی درخواستیں مسترد کر دی گئیں، سندھ اور بلوچستان ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ تلور کے شکار کے لائسنس صرف صوبے جاری کر سکتے ہیں، مستقبل میں تلور کے شکار کی اجازت قانون کے مطابق دی جائے گی، جس پر چیف جسٹس، جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا غیر ملکی سربراہ اور مہمان قانون سے بالاتر ہیں،عرب شہزادوں کو تلور کے شکار کی اجازت غیر قانونی ہے، بین الاقوامی معاہدوں پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ صوبائی معاملات میں وفاق کو مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :