ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، پمز کے ملازمین کی وفاقی حیثیت برقرار رہے گی، سروس سٹرکچر کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ، رسک الاؤنس، ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے وظیفہ میں اضافہ جیسے مسائل فنانس ڈویژن میں اٹھائے جائیں گے، پمز برن سنٹر فیز II کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا، وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم کا شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز میں شعبہ پبلک ہیلتھ اور ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 19 اگست 2015 16:07
اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وزیر مملکت برائے کیڈ بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا ہے کہ ملازمین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، پمز کے ملازمین کی وفاقی حیثیت برقرار رہے گی، سروس سٹرکچر س کے لئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، رسک الاؤنس، ہاؤس جاب کرنے والے ڈاکٹروں کے لئے وظیفہ میں اضافہ جیسے مسائل فنانس ڈویژن میں اٹھائے جائیں گے، پمز برن سنٹر فیز II کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وہ بدھ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز میں شعبہ پبلک ہیلتھ اور ڈیجیٹل لائبریری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر بیرسٹر عثمان ابراہیم نے کہا کہ پمز ہسپتال میں ملک بھر سے مریض آتے ہیں اور اس ہسپتال کو ماڈل ہسپتال بنانے کے لئے حکومت ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، مریضوں کے رش کے باوجود معیار برقرار رکھنے پر ڈاکٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں ۔(جاری ہے)
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری کیڈ خالد حنیف نے کہا کہ ڈیجیٹل لائبریری کو نیشنل لائبریری اور ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبریری سے بھی منسلک کیا جائے اس سے یہ لائبریری دنیا بھر کی لائبریوں سے منسلک ہو جائے گی اور دنیا میں ہر ایک کتاب طلباء اور ڈاکٹرز کی دسترس میں ہو گی اور وہ اس سے ریسرچ میں استفادہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری کا استعمال جتنا زیادہ ہو گا اس میں وقت کے ساتھ ساتھ اتنی زیادہ بہتری آئے گی۔
اس موقع پر شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ طلباء اور استاد کا رشتہ ایک خاندان جیسا ہوتا ہے اور وہ اس رشتے کو جتنا بھی مضبوط کریں کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے ہماری یونیورسٹی کو رینکنگ میں اے کیٹیگری دی ہے، یہ میرے اور طلباء کے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال اور یونیورسٹی ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں، یونیورسٹی کے قیام سے پمز ہسپتال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال اور میڈیکل یونیورسٹی کا ایک ساتھ رہنا ہی بہتر ہے، پمز ہسپتال ایک بہتر ٹیچنگ ہسپتال ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ پبلک ہیلتھ کا قیام ایڈمنسٹریشن اور ڈاکٹرز کے درمیان پل کا کام سر انجام دے گا،پبلک ہیلتھ کے شعبہ میں ایڈمنسٹریشن کے حکام کو ایڈمنسٹریشن کے شعبہ میں کورسز کرا کے ڈگریاں دی جائیں گی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نرسنگ سکول کا بھی پی سی ون بھی مکمل ہو چکا ہے جبکہ آئندہ ایک دو سالوں میں 32 ارب روپے کی لاگت میں بون میرو، ڈینٹسٹ سنٹر، ہارٹ ٹرانسپلانٹیشن، برن سنٹر اور اس طرح کے دیگر اہم منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.