پمز میں ڈیجیٹل لائبریری میں طلباء اور ڈاکٹرز کو 17 ہزار کتب تک رسائی ملے گی

بدھ 19 اگست 2015 16:07

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی پمز میں ڈیجیٹل لائبریری میں طلباء اور ڈاکٹرز کو 17 ہزار کتب تک رسائی ملے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو یہاں ڈیجیٹل لائبریری کے ڈائریکٹر ڈاکٹر الطاف نے بتایا کہ اس لائبریری میں ساڑھے تین ہزار کتب نرسز اور ساڑھے چار ہزار کتب پیرا میڈیکل سٹاف سے متعلق بھی رکھی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ریسرچ کے لئے طلباء و ڈاکٹرز کو کتب خریدنی نہیں پڑیں گی اور وہ اس لائبریری کی مدد سے دنیا بھر کی تمام جدید ریسرچز سے آراستہ کتب سے بغیر کسی معاوضہ کے استفادہ کر سکیں گے۔