کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوگیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 اگست 2015 16:08

کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوگیا

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار19اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کے ساتھ کروڑوں روپے کا فراڈ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق 34سالہ بلے باز نے کچھ عرصے پہلے ڈیفنس کے علاقے میں 8مرلے کا پلاٹ خریدنے کے لیے مقامی ڈیلر کاشف کو 3کروڑ 25لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی تاہم ڈیلر نے نہ ہی انہیں پلاٹ کی ملکیت کے کاغذات دیئے اور نہ ہی ان کی ملکیت واپس کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اس فراڈ کیخلاف درخواست لے کر ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے آفس پہنچ گئے جنہوں نے ان کی درخواست ڈی ایس پی کینٹ کو بھجواتے ہوئے اس پر کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ پراپرٹی ڈیلر نے 1کروڑ 25لاکھ روپے کی رقم ادا کر دی ہے لیکن 2کروڑ روپے کی رقم ادانہیں کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حفیظ کی درخواست پر ڈیفنس اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ مزید مقدمات بھی قائم کیے جا رہے ہیں،پراپرٹی ڈیلر کاشف نے اپنے اور عسکری سٹیٹ کے چیکس محمد حفیظ کو دیئے ہیں جن کی ویری فیکیشن کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :