لوک ورثہ ایمپلائیز ویلفیئرایسوسی ایشن نے پاکستان مانومنٹ میوزیم کے کنٹریکٹ سٹاف کو رکنیت دے دی

بدھ 19 اگست 2015 16:12

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستان مانومنٹ میوزیم (لوک ورثہ)کے کنٹریکٹ سٹاف کی ایک درخواست پر لوک ورثہ ایمپلائیز ویلفیئرایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) اسلام آباد نے ان کو ایسوسی ایشن کی باقاعدہ ممبر شپ دے دی ہے جس پر تمام مانومنٹ میوزیم سٹاف ممبران نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لوک ورثہ ایمپلائیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی اب اس فورم کے ذریعہ پہلے سے زیادہ محنت اور لگن کے ساتھ ادارہ لوک ورثہ کی فلاح و ترقی کے علاوہ ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لئے بڑھ چڑھ کر خدمات سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

تمام مانومنٹ میوزیم سٹاف نے اس سلسلہ میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ بہت جلد اپنی اس خوشی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے لوک ورثہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کے اعزاز میں ایک پُرتکلف دعوت کا بھی اہتمام کریں گے ۔