موسیقی سے نکل کر اب فلم تھامنے کا فیصلہ کیاہے ، اے آر رحمان

بدھ 19 اگست 2015 16:35

موسیقی سے نکل کر اب فلم تھامنے کا فیصلہ کیاہے ، اے آر رحمان

مبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بالی وڈ کے گلوکار اور میوزک کمپوزر اے آر رحمان نے کہاہے کہ فلموں میں کلاسیکل موسیقی متعارف کرانے سے بوریت کو ختم کیا جا سکتا ہے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بننے والی فلموں میں اچھا میوزک سامنے آ رہا ہے تاہم ایک ہی طرح کا میوزک سن سن کو لوگ بور ہو جاتے ہیں اور فلم پراپنی توجہ برقرار نہیں رکھ پاتے ۔

(جاری ہے)

تاہم کلاسیکل موسیقی متعارف کرانے سے بوریت کا یہ عالم ختم کیا جا سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنی موسیقی میں پہلے سے بہتر اور مختلف بدلاؤ لے کر آؤں جس سے لوگوں کو سننے کے لئے کچھ نیا مل سکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی نے موسیقی کی شکل بگاڑ کر رکھ دی ہے اس لئے ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ براہ راست موسیقی پر زیادہ توجہ دیں جس میں ٹیکنالوجی کے متعلق کچھ بھی شامل نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں اپنی ساکھ کو بنا کر رکھنا بہت مشکل ہو گیا ہے جس کے لئے مجھے پہلے سے زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے میں نے اب موسیقی کی دنیا سے نکل کر فلم تھامنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک فلم کا سکرپٹ تحریر کرنے میں مصروف ہوں ۔