سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے حکومتی یقین دہانیوں کا اجلاس

بدھ 19 اگست 2015 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سینیٹ قائمہ کمیٹی حکومتی یقین دہانیوں کے چیئر مین سینیٹر آغا شہباز دورانی کی صدارت میں گذشتہ روز منعقد ہونیوالے اجلاس میں سی ایس ایس کا امتحان دینے والے امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافے ، اسلام آباد کے سیکٹر آئی 16میں گیارہ سال سے گیس کی فراہمی کے زیر التوا معاملے پر بحث کی گئی کمیٹی کے اجلاس میں سینٹرز سلیم ضیاء ، اعظم سواتی ، اعظم خان موسیٰ خیل کے علاوہ وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب ، سیکرٹری اسیٹبلشمنٹ ڈویژن ندیم احسن افضل ، سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ حسن ،چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔

چیئر مین سینیٹ میاں رضا ربانی کی طرف سے سینیٹ آف پاکستان پر مشتمل کمیٹی کے آج کے اجلاس کی وجہ سے قائمہ کمیٹیوں اجلاس ملتوی کر دیے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

لیکن چیئر مین قائمہ کمیٹی حکومتی یقین دہانیوں سینیٹر آغا شہباز دورانی نے وزیر مملکت شیخ آفتاب اور اعلیٰ حکام کی پارلیمنٹ ہاوس آمد پر اجلاس منعقد کیا۔چیئر مین قائمہ کمیٹی نے اسلام آباد کے سیکٹر آئی 16میں محکمہ سوئی گیس کی طرف سے سی ڈی اے کو پندرہ جولائی 2015تک ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے کی یقین دہانی کے باوجود آج کے اجلاس میں سی ڈی اے کو 14ملین کا اضافی ڈیمانڈ نوٹس جمع کرانے پر محکمہ سوئی گیس کے افسران کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں اضافی ڈیمانڈ نوٹس سے کیوں آگاہ نہیں کیا گیا اور سختی سے ہدایت دی کہ محکمہ سوئی گیس سی ڈی اے کو بھجوائے گئے چیک رسیدیں اور خطوط کی کاپیاں کل تک کمیٹی کو فراہم کریں ۔

کمیٹی نے محکمہ سوئی گیس اور سی ڈی اے کو سیکٹر آئی 16میں 15دنوں کے اندر گیس فراہمی کے معاملے کو حل کرنے کی ہدایت دے دی ۔چیئر مین کمیٹی نے سوئی گیس کے افسران سے سی ڈی اے کو لکھ گئے خطوط اور ٹی سی ایس کے ذریعے بجھوائے گئے چیک کی رسید کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت دی تو سوئی گیس افسران کے پاس ریکارڈ موجود نہ تھا۔چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے آگاہ کیا کہ محکمہ گیس نے اب اضافی ڈیمانڈ نوٹس کے لئے کہا ہے سی ڈی اے کے بجٹ کی منظوری کے بعد بقایا رقم جلد جمع کرا دی جائیگی۔

سی ایس ایس کے امیدواروں کی عمر کی حد میں اضافے کے حوالے سے چیئر مین کمیٹی سینیٹر آغا شہباز دورانی نے کہا کہ میرے اور چیئر مین سینیٹ ، قائد ایوان سینیٹ ، وزیر مملکت پارلیمانی امو ر کے مشترکہ اجلاس میں کئے گئے فیصلے سے متعلقہ اداروں کو تفصیلات سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائیگا۔ ایڈیشنل سیکریٹری پانی و بجلی عمر رسول نے کہا کہ سیکٹر میں بجلی کنکشن کیلئے دی گئی 53درخواستو ں پر کنکشن دے دیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :