کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز ہونا سیکورٹی اداروں کے لئے چیلنج ہے، عبدالماجد شیدی

بدھ 19 اگست 2015 17:03

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا جن پھر بوتل سے باہر آگیا ہے کراچی کی بد امنی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہیان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ٹنڈوالہیار کے صدر عبدالماجد شیدی نے یونٹوں کے دورے کے موقع پر کارکنان سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے کراچی کے دشمن حقیقت میں پاکستان کے دشمن ہیں ٹارگٹڈ آپریشن کے مثبت ثمرات سامنے آئے تھے لیکن لگتاہے اب ٹارگٹڈ آپریشن سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوگیا ہے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا دوبارہ آغاز ہونا سیکورٹی اداروں کے لئے چیلنج سے کم نہیں ہے امن کے لئے سیکورٹی اداروں پر سیاسی دباؤ کم کیا جائے تو بہتر نتائج مل سکتے ہیں کراچی میں ضلعی صدر دلشاد معاویہ کے بہیمانہ قتل کے خلاف 21اگست بروز جمعہ کو سندھ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا حکومت سندھ سفاکانہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرے قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے امن ہر شہری کی ضرورت ہے ملک بالخصوص کراچی میں امن و امان پر خصوصی توجہ دی جائے کراچی کے امن سے ملک کی خوشحالی وابستہ ہے حکومت سندھ غفلت کی چادر اتار پھینکے اس موقع پر شاہزیب راجپوت ، بلال سکندر قائم خانی ، سید ریحان شاہ اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

متعلقہ عنوان :