پاکستان کے مبینہ جاسوس کے الزام میں گرفتار ’کبوتر‘ کو بھارت میں ’پیار‘ مل گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 17:07

پاکستان کے مبینہ  جاسوس کے الزام میں گرفتار ’کبوتر‘ کو بھارت میں ’پیار‘ ..

پٹھانکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) : پاکستان کے مبینہ جاسوس ہونے کے الزام میں بھارت میں گرفتار کیے گئے کبوتر کو اپنا ”پیار“ مل گیا. تفصیلات کے مطابق انڈین ایکسپریس میں شائع کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان سے آئے مبینہ جاسوس کبوتر کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد پٹھانکوٹ میں رمن جیت سنگھ کے حوالے کر دیا گیا تھا.

(جاری ہے)

رمن جیت نے بتایا کہ میں نے پاکستانی کبوتر کی پریشانی کو ختم کرنے کے لیے ایک نر کبوتر بھی خرید لیا جس سے پاکستانی کبوتر کو اس کا ساتھی مل گیا.

یاد رہے کہ کچھ ماہ قبل بھارت نے پاکستان کا مبینہ جاسوس ہونے کے الزام میں ایک کبوتر کو گرفتار کر لیا تھا جس کے بعد کبوتر کو ایکسریز کے لیے اسپتال بھی لے جایا گیا جہاں کبوتر کے جاسوس ہونے کا کوئی سراغ نہ مل سکا. تاہم بھارتی حکام کو سخت تنقید اور مضحکہ خیز الزامات کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا. واضح رہے کہ کبوتر کے پروں پر اردو الفاظ کی مارکنگ کے باعث اسے پاکستان کا مبینہ جاسوس قرار دیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :