مری: پتریاٹہ کیبل کار کا جنریٹر خراب، سینکڑوں سیاح فضا میں معلق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 17:12

مری: پتریاٹہ کیبل کار کا جنریٹر خراب، سینکڑوں سیاح فضا میں معلق

مری (اردو پوائنٹ تازہ تری اخبار. 19 اگست 2015ء): مری میں پتریاٹہ کیبل کار کا جنریٹر خراب ہو گیا. تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی میں استعمال ہونے والا جنریٹر بھی خراب ہے جس کے باعث سیاح ڈیڑھ گھنٹے سے فضا میں معلق ہیں. فضا میں معلق کیبل کارز میں موجود بچے اور خواتین انتہائی خوفزدہ ہیں تاہم صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں.