بھارت ٗ دو طالبات کی موج مستی میں سرشار تصاویر واٹس ایپ پر وائرل ہونے کے بعد کالج نے معطل کر دیا
وائرل ہونے والی تصویر میں ایک طالبہ کے ہاتھ میں جلتی ہوئی سگریٹ ہے ٗشراب کی بوتیں رکھی ہوئی ہیں ٗ رپورٹ تصاویر کالج کیمپس کی نہیں ہیں ٗباہر لی گئی ہیں ٗضابطہ اخلاق کا سوال تو اٹھتا ہی ہے ٗ پرنسپل
بدھ 19 اگست 2015 17:31
کرناٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے کنڑ ضلع میں کالج کی دو طالبات کی موج مستی میں سرشار تصاویر واٹس ایپ پر وائرل ہونے کے بعد کالج نے انھیں معطل کر دیا ہے۔وائرل ہونے والی تصویر میں ایک طالبہ کے ہاتھ میں جلتی ہوئی سگریٹ ہے اور دوسری تصویر میں ان کے پاس شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں۔ دو بوتلیں کھلی ہوئی بھی ہیں۔
منگلورو سے 105 کلومیٹر دور سولیا تعلقہ کے یویے شری سبرامنیاشور کالج کے پرنسپل دنیش کامت نے اس بات کی تصدیق کی ۔ انھوں نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے تک ان لڑکیوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے کہاکہ یہ سچ ہے کہ یہ تصاویر کالج کیمپس کی نہیں ہیں باہر لی گئی ہیں۔ تاہم ان پر ضابطہ اخلاق کا سوال تو اٹھتا ہی ہے۔ آخری ذمہ داری والدین کی ہی ہے انھیں اپنے بچوں کا خیال رکھنا چاہیے۔
طالبات کے مطابق یہ تصاویر دو سال پرانی ہیں اور مدی کیری میں لی گئی تھیں جبکہ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ انھیں ’اس پر شک ہے کہ یہ فوٹو مدی کیری میں ہی لی گئیں یا کہیں اور۔بی جے پی کے نظریات کی حامل طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کے سربراہ جے پرکاش کا کہنا ہے کہ پولیس میں ان کی شکایت کے بعد ہی کالج نے کارروائی کی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سپیس ایکس نے مزید 23 سٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمین کے گرد مدار میں بھیج دیئے
-
غریب ممالک کے قرضوں کے بوجھ کو تیزی سے کم کرنے کے حل موجود ہیں، اقوام متحدہ
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے آپریشن بحال، مسافروں کو نئی بکنگ کرانے کی ہدایت
-
سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر 50 فیصد رعایت کااعلان
-
عمان،سیلابی ریلے میں بیٹی کو سینے سے لگائے باپ کی ویڈیو نے دل دہلا دیئے
-
اقوام متحدہ نے غزہ کے لیے 2.8 ارب ڈالر کی فنڈنگ کی اپیل کردی
-
کوڑے دان سے ملا سونے، ڈالرزسے بھرا بیگ ایرانی شہری نے مالک کو واپس کردیا
-
ترجمے کی مضحکہ خیز غلطی، بھارتی ریلوے اسٹیشن پرلگا بورڈ وائرل ہوگیا
-
زائرین کو 40 برس سے مفت چائے پلانے والے بزرگ کا انتقال
-
غلط اندازہ اسرائیل ایران تصادم بڑھنے کا باعث بنا، امریکی میڈیا
-
کینیڈا،سونے اورکرنسی کی سب سے بڑی چوری، بھارتی اورپاکستانی ملوث
-
کویت ایئر پورٹ پر 2 دن سے پھنسے 50 سے زائد پاکستانی پریشان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.