الیکشن کمیشن کا سندھ ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ

پہلے مرحلے میں دونوں صوبوں میں پولنگ 12اکتوبر کو ہو گی ، اعلامیہ

بدھ 19 اگست 2015 17:49

الیکشن کمیشن کا سندھ ،پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرانے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن کا سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے پہلے مرحلے میں دونوں صوبوں میں پولنگ 12اکتوبر کو ہو گی بدھ کو الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات ملتان ڈویژن کے اضلاع لودھراں، وہاڑی، ساہیوال ڈویژن کے ضلع اوکاڑہ، بہاولپورڈویژن کے اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، ، فیصل آباد ڈویژن کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا ڈویژن کے ضلع سرگودھا ،لاہور ڈویژن کے اضلاع ْقصور ،ننکانہ صاحب ، گوجرانوالہ ڈویژن کے ضلع گجرات اور راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع راولپنڈی ، اٹک میں ہوں گے۔

سندھ میں پہلے مرحلے میں حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع مٹیاری، ٹنڈو اﷲ یار،ٹنڈو محمد خان ، ٹھٹھہ ، سوجوال ،بدین ، حیدرآباد، دادو،جام شورو، سکھر،ڈویژن کے ضلع خانپور،لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع قمبر شہداد کوٹ، شکار پور، اور لاڑکانہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے لئے متعلقہ ریٹرننگ افیسرز24اگست کو نوٹس جاری کریں گے امیدواروں سے کا غذات نامزدگی 28اگست سے یکم ستمبر تک وصول کئے جائیں گے ان کاغذات کی جانچ پڑتال 3ستمبر سے 8 ستمبر تک ہو گی کاضزات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 12 ستمبر تک وصول کی جائیں گی جن کا فیصلہ ٹریبونل 17 ستمبر تک کریں گے امیدوار کاغذات نامزدگی 18 ستمبر تک واپس لے سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 19 ستمبر کو جاری ہو گی اور 12 اکتوبر کو پولنگ ہو گی۔