کمسن بچیوں سے زیادتی کیس کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

ملزم معظم ہارون کمسن بچیوں سے زیادتی کے 7مقدمات میں ملوث تھا ‘ عمر ورک

بدھ 19 اگست 2015 17:53

کمسن بچیوں سے زیادتی کیس کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) کمسن بچیوں سے زیادتی کیس کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ۔ ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک کے مطابق ملزم معظم ہارون کمسن بچیوں سے زیادتی کے 7مقدمات میں ملوث تھا جس پر اسے گرفتار کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس ملزم کو نشاندہی کے لئے شیخوپورہ لے کر جا رہی تھی کہ شاہدرہ کے قریب ملزم نے پولیس اہلکار سے بندوق چھین کر فائرنگ کر دی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم معظم ہارون موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ عمر ورک کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ میں ملزم پر جرم ثابت ہو چکا تھا ۔

متعلقہ عنوان :