سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف کی رہائش گاہ کے باہر مشکوک شخص گرفتار،پسٹل برآمد

گھر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی،داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ سخت گرفتار شخص ذہنی مریض ،مزید پوچھ گچھ جاری ہے، پولیس

بدھ 19 اگست 2015 18:36

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف کی رہائش گاہ کے باہر مشکوک شخص گرفتار،پسٹل ..

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف کی رہائش گا ہ کے باہر مشکوش شخص گرفتار، اسلحہ برآمد،پولیس نے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیر دفاع ووفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی سیالکوٹ میں رہائش گاہ کے باہر ایک شخص کئی گھنٹے تک گھومتا رہا ،گھر کے باہر موجود سکیورٹی گارڈ سے خواجہ آصف کی گھر میں موجودگی کے حوالے سے پوچھا اور زبردستی گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس کے سکیورٹی گارڈ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جسے پولیس نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے،واقعہ کے بعد وزیر دفاع خواجہ کے گھر کی رہائش گاہ کے باہر سکیورٹی بڑھا دی گئی اور تمام داخلی و خارجہ راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا ہے،پولیس کے مطابق گرفتار مشکوک شخص کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ جاری ہے،ابتدائی تفتیش کے مطابق مشکوک شخص ذہنی مریض ہے تاہم اس کے پاس سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوا ہے جو باعث تشویش ہے تاہم ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے

متعلقہ عنوان :