نامور اداکار عابد خاں کی 15 ویں برسی کل منائی جائے گی

بدھ 19 اگست 2015 19:14

نامور اداکار عابد خاں کی 15 ویں برسی کل منائی جائے گی

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) سٹیج ،ٹی وی اور فلم کے نامور اداکار عابد خاں کی کل 20اگست بروز جمعرات کو15 ویں برسی انتہائی عقید ت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی اداکار عابد خاں نے مزاح پر بھر پور عبور حاصل کر رکھاتھا اسی خداد فنی صلاحیت کے باعث انہوں سٹیج کی دنیا میں قدم رکھا اور اپنے طویل فنی سفر کے دوران سینکڑوں سٹیج ڈراموں ۔

(جاری ہے)

ٹی وی پروگرام اورفلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے وہ بطور میزبان ٹی وی پر کئی پنجابی پروگرام بھی کرچکے ہیں عابدخاں20 اگست2000 کو اسلام آباد میں پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے اپنے خالق حقیقی سے جاملے عابد خاں کی برسی پرعارفوالا سمیت مختلف شہروں میں فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔