Live Updates

عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، تحریک انصاف کے ایم پی اے گل صاحب کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 19:17

عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی بورڈ کا اجلاس، تحریک انصاف کے ایم ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) تحریک انصاف نے ایم پی اے گل صاحب کی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر مخصوص نشستوں پر جعلسازی کے الزام کے باعث تحریک انصاف کے پی کے 40 کرک سے ایم پی اے گل صاحب کی رکنیت کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات