مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کی موبائل فون پر مارکیٹنگ ،صارفین کی زندگی اجیرن ہوگئی

غیر قانونی دھندے کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ،نیم حکیم ،جنسی ادویات بیچنے والے بھی دھندے میں شامل ہوگئے،پی ٹی اے خاموش تماشائی بن گیا

بدھ 19 اگست 2015 19:18

مختلف کمپنیوں کی مصنوعات کی موبائل فون پر مارکیٹنگ ،صارفین کی زندگی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) ملک بھر میں مختلف کمپنیوں کی طرف سے اپنی مصنوعات کی موبائیل فون پر مارکیٹنگ نے صارفین کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اس غیر قانونی دھندے کی وجہ سے قومی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اس دھندے میں اب نیم حکیم اور جنسی ادویات بیچنے والے بھی شامل ہو گئے ہیں جو انتہائی فحش زبان میں اپنے اشتہارات دن رات موبائیل صارفین کو بھیج رہے ہیں مگر صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ادارہ پی ٹی اے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اس ضمن میں موبائیل سارفین نے بتایا کہ کہ انہیں روزانہ درجنوں ایس ایم ایس مختلف موبائیل نمبروں سے موصول ہوتے ہیں جن میں بیشتر جنسی ادویات بیچنے والوں کے ہوتے ہیں یہی اشتہارات معصوم بچوں کے نمبروں پر بھی بھیجے جاتے ہیں صارفین نے کہا کہ اب جبلہ پی ٹی اے کے پاس تمام نمبروں کا ڈیٹا موجود ہے پی ٹی اے ایسے لوگوں کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتی؟ صارفین نے کہا کہ اس اشتہاربازی سے قومی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان پہنچ رہا ہے صارفین نے وزیر اعظم محمد نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر مملکت انوشہ رحمان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور انہیں اس فحش اشتہاربازی سے نجات دلائیں ۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ڈیٹا پروٹیکشن کے حوالے سے قانون سازی کرے۔

متعلقہ عنوان :