چیئرمین پی سی بی کیلئے دو کرکٹرز مشیر مقرر کرنے کیلئے 8ناموں پر غور شروع

بدھ 19 اگست 2015 20:53

چیئرمین پی سی بی کیلئے دو کرکٹرز مشیر مقرر کرنے کیلئے 8ناموں پر غور ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لئے دو کرکٹرز مشیر مقرر کرنے کے لئے 8ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ہونے والے چھتیسویں گورننگ بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پی سی بی کو 2کرکٹرز مشیر مقرر کرنے کی منظوری دی گی تھی جس پر اب تعیناتی کے لئے 8ناموں پر غور شروع کر دیا گیاہے جن میں معین خان ،محمد یوسف ،وسیم اکرم ، شعیب اختر ، وسیم باری، رمیز راجہ اور امتیاز احمد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق بورڈ پر تنقید کی وجہ سے رمیز راجہ کے نام کی مخالفت کی جارہی ہے ۔