آئی سی سی کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے پر سلمان بٹ اور محمد آصف کا اظہار مسرت

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 20:54

آئی سی سی کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے پر سلمان بٹ اور محمد آصف کا اظہار ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) آئی سی سی کی جانب سے پابندی ہٹائے جانے پر سلمان بٹ اور محمد آصف نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف پر پابندی ہٹائے جانے پر دونوں کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کرکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے لیے خوشی کی بات ہے کہ آئی سی سی نے ان پر سے کرکٹ کھیلنے پر پابندی ہٹا دی ہے۔وہ ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا.