محمد عامر کا دورہ زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شمولیت کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اگست 2015 21:19

محمد عامر کا دورہ زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شمولیت کا امکان

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 اگست 2015 ء) محمد عامر کا دورہ زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف سیریز میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپاٹ فکسنگ کیس میں آئی سی سی کی جانب سے پابندی کی سزا پوری کرنے والے پاکستان کے نوجوان فاسٹ باوَلر محمد عامر کی ٹیم میں جلد شمولیت کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ محمد عامر کو دورہ زمبابوے اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سلسلے میں ٹیم میں شامل کرلیا جائے گا۔