پاکستان پینتھرز ویٹرنز کرکٹ ٹیم 9 روزہ دورے پر 22 اگست کو انگلینڈ کے لیے روانہ ہو گی

دورے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں:نواب عاشق حسین قریشی `

بدھ 19 اگست 2015 21:47

پاکستان پینتھرز ویٹرنز کرکٹ ٹیم 9 روزہ دورے پر 22 اگست کو انگلینڈ کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی پاکستان پینتھرز ویٹرنز کرکٹ ٹیم 9 روزہ دورے پر 22 اگست کو کراچی سے انگلینڈ کیلئے روانہ ہو گی۔ جس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یہ بات پاکستان ویٹرن کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو نواب عاشق حسین قریشی نے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مختلف کاؤنٹیز کے خلاف میچ کھیلے جائیں گے جو کہ 40-40 اوورز پرمشتمل ہوں گے۔

14 رکنی ٹیم میں فواد اعجاز خان، نواب عاشق حسین قریشی، سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم معین خان، ڈائریکٹر عمر ایسوسی ایٹ ندیم عمر، پرویز جمیل میر، نعیم اشرف، ساجد علی، ایلٹ ایمپائر علیم ڈار، شاہد محبوب، نجیب صادق، رضوان نثار، راجہ ارشد حیات ، محمد زاہد اور ساجد احمد شامل ہیں جبکہ مجاہد حمید مینیجر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :