پتریاٹہ میں کیبل کار فنی خرابی کے باعث 2گھنٹے ہوا میں معلق، 100 سے زائد سیاح لٹکے رہے،وزیراعظم کا نوٹس، رپورٹ طلب

بدھ 19 اگست 2015 22:38

اسلام آباد؍مری (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) مری کے علاقے پتریاٹہ میں کیبل کار فنی خرابی کے باعث 2گھنٹے ہوا میں معلق رہی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد سیاح ہوا میں لٹکے رہے، 2گھنٹے بعدکیبل کار فنی خرابی دور کرکے چلا دی گئی، وزیراعظم نے کیبل کار خراب ہونے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو نیو مری پتریاٹہ میں سیاحوں کیلئے لگی کیبل کار میں اچانک فنی خرابی آ گئی، جس کے باعث کیبل کار دو گھنٹے تک رکی رہی اور اس میں سوار 100 سے زائد سیاح دو گھنٹے تک ہوا میں معلق رہے، کیبل کار رکنے پر عوام نے احتجاج کیا، جس پر وزیراعظم نواز شریف نے کیبل کار رکنے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی

متعلقہ عنوان :