ترکی ، صوبہ سرت میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ،8 فوجی ہلاک،7 شدید زخمی

استنبول میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ ،2 افراد گرفتار

بدھ 19 اگست 2015 22:38

ترکی ، صوبہ سرت میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ،8 فوجی ہلاک،7 شدید زخمی

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) ترکی کے صوبہ سرت میں سٹرک کنارے نصب بم دھماکے میں8 فوجی ہلاک اور7 شدید زخمی ہو گئے ،تاحال کسی فریق نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم فوجی حکام نے واقعے کا ذمہ دار کرد باغیوں کو قرار دیا ہے،ادھراستنبول میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد 2 افراد کوگرفتار کرلیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سییرٹ میں ہونے والے ایک بم حملے میں آٹھ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

تاحال کسی فریق نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم فوجی حکام نے واقعے کا ذمہ دار کرد باغیوں کو قرار دیا ہے۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب دو برس سے جاری جنگ بندی ناکام ہوچکی ہے۔دریں اثناء استنبول میں وزیر اعظم ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے ایک دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد گولیاں چلنے کی آواز آئی۔

اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ وزیراعظم احمد داؤد اوغلو انقرہ میں ہیں۔یہ محل انیسویں اور بیسویں صدی کے دوران سلطنت عثمانیہ کا انتظامی مرکز رہا ہے۔جنوری میں محل کے محافظوں پر حملے کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کا تعلق کالعدم گروہ ڈی ایچ کے پی-سی سے تھا۔