مسابقتی کمیشن نے ملک میں پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے فیسوں میں اضافے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی
بلا جواز فیسوں میں اضافہ ثابت ہونے پر بھاری جرمانے ہوسکتے ہیں ٗسکولوں سے تین سا ل کا ریکارڈ طلب
بدھ 19 اگست 2015 22:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی )نے ملک میں پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے فیسوں میں اضافے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے یہ تحقیقات عوام خصوصاً ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کی طرف سے اظہار تشویش پر شروع کی گئی ہیں کہ یہ سکول ہر سال جواز کے بغیر فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیتے ہیں جبکہ تعلیم کے معیار کو بھی بہتر نہیں بنایا جاتا پہلے مرحلے میں ان اداروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں مختلف نجی سکولوں سے گزشتہ تین سالوں کے دور ان فیسوں میں ہونے والے اضافے کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں اورتوقع ہے کہ مطلوبہ معلومات ملنے پر کمیشن متعلقہ قانون کے تحت سخت کارروائی کریگا کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کیا کسی مسابقت کے بغیر فیسوں میں اضافہ کیاجاتاہے اور ان سکولوں نے اپنی جارہ داری اور مختلف گروپس بنا رکھے ہیں واضح رہے کہ مسابقتی ایکٹ 2010کے سیکشن تین کے تحت بلا جواز فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا اس تحقیقات کی روشنی میں سی سی پی بھاری جرمانے بھی عائد کرسکتا ہے عوام سے بھی اس حوالے سے تجاویز اور شکایات مانگی گئی ہیں جو ای میل [email protected]یا ٹیلیفون نمبر 0519100289پر دی جاسکتی ہیں اور کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے �
(جاری ہے)
�
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.