عدالتی اصلاحات کے بارے میں سینٹ کمیٹی میں سابق سینیٹر اور قانونی ماہر ایس ایم ظفر نے اپنی سفارشات پیش کر دیں
چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے اختیارکو قواعد کے ماتحت بنانے اور موجودہ عدالتی نظام کے سرجیکل آپریشن کی تجویز پیش سول اور فوج داری مقدمات میں عدالتوں کے نظر ثانی کے اختیارات کو ختم کر دینا چاہیے ٗسفارشات
بدھ 19 اگست 2015 22:48
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) عدالتی اصلاحات کے بارے میں سینٹ کمیٹی میں سابق سینیٹر اور قانونی ماہر ایس ایم ظفر نے اپنی سفارشات پیش کر دی ہیں جن میں چیف جسٹس کے از خود نوٹس کے اختیارکو قواعد کے ماتحت بنانے اور موجودہ عدالتی نظام کے سرجیکل آپریشن کی تجویز پیش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سول اور فوج داری مقدمات میں عدالتوں کے نظر ثانی کے اختیارات کو ختم کر دینا چاہیے۔
بدھ کو سینٹ کی کمیٹی کااجلاس چیئرمین میاں رضا ربانی کی صدارت میں ہوا جس میں ایس ایم ظفر اور دیگر قانونی ماہرین نے اپنی سفارشات پیش کیں کمیٹی کے ارکان کے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سابق سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہاکہ لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور جو ڈیشل اکیڈمیوں کو خود مختار ہونا چاہیے اور ان میں حاضر سروس ججز کو ممبر نہیں ہونا چاہیے انہوں نے کہاکہ سول اور فوج داری مقدمات میں عدالتوں کے نظر ثانی کے اختیارات کو ختم کر دینا چاہیے اور جج فعال کر دار ادا کریں سینیٹر ایس ایم ظفر نے کہاکہ تنازعات کے حل کیلئے متبادل نظام قائم کر نا چاہیے اس مقصد کیلئے 1940کے مصالحتی ایکٹ پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے ہائی کورٹ میں انٹراکورٹ اپیل کا سلسلہ بھی ختم کیا جانا چاہیے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.